سورة مريم - آیت 92

وَمَا يَنبَغِي لِلرَّحْمَٰنِ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

حالانکہ رحمان کے لائق نہیں کہ وہ کوئی اولاد بنائے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اولا دہونا اللہ کے شایان اس لیے نہیں کہ اولاد باپ کی نہ مخلوق ہوتی ہے نہ مملوک۔ بلکہ اس شریک اور ہم جنس ہوتی ہے۔ اور اللہ ایسے تمام نقائص سے مبرا ہے نہ اس کا کوئی ہم جنس ہے نہ شریک، سب اس کی مخلوق ومملوک اور عاجز بندے ہیں اور غلام ہیں علاوہ ازیں اسے اولاد کی ضرورت بھی نہیں۔ اولاد سے جو جو مفادات وابستہ ہوتے ہیں۔ ان میں سے کسی ایک کی بھی اسے احتیاج نہیں۔