سورة البقرة - آیت 227
وَإِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَإِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اگر طلاق کا پختہ ارادہ کرلیں تو بے شک اللہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ان الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ چار مہینے گزارتے ہی از خود طلاق واقع نہیں ہو گی جیسا کہ بعض علماء کا مسلک ہے بلکہ خاوند کے طلاق دینے سے طلاق ہوگی جس پر اسے عدالت بھی مجبور کرے گی۔