سورة الكهف - آیت 80
وَأَمَّا الْغُلَامُ فَكَانَ أَبَوَاهُ مُؤْمِنَيْنِ فَخَشِينَا أَن يُرْهِقَهُمَا طُغْيَانًا وَكُفْرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور رہا لڑکا تو اس کے ماں باپ دونوں مومن تھے تو ہم ڈرے کہ وہ ان دونوں کو سرکشی اور کفر میں پھنسا دے گا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی وہ لڑکا بہت خوبصورت تھا اور مجھے اس بات کا (اللہ کی طرف سے) علم تھا کہ یہ گمراہی کا راستہ اختیار کرے گا او روالدین کو چونکہ اس سے بہت محبت تھی لہٰذا عین ممکن تھا کہ وہ اپنے ساتھ اپنے والدین کو بھی لے ڈوبے جو اللہ کے سچے فرمانبردار ہیں لہٰذا اللہ تعالیٰ کی حکمت اس بات کو متقاضی ہوئی کہ اس لڑکے کا کام ہی تمام کر دے؟ ایک حدیث میں ہے کہ مومن کے لیے جو اللہ کے فیصلے ہوتے ہیں وہ سراسر بہتری اور عمدگی والے ہوتے ہیں۔ (تفسیر طبری)