زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَيَسْخَرُونَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا ۘ وَالَّذِينَ اتَّقَوْا فَوْقَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ وَاللَّهُ يَرْزُقُ مَن يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ
ان لوگوں کے لیے جنھوں نے کفر کیا، دنیا کی زندگی خوشنما بنا دی گئی ہے اور وہ ان لوگوں سے مذاق کرتے ہیں جو ایمان لے آئے، حالانکہ جو لوگ ڈر گئے وہ قیامت کے دن ان سے اوپر ہوں گے اور اللہ جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے۔
قوم یہود دنیا کے مال و دولت میں مگن رہ کر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ، عمار رضی اللہ عنہ اور صہیب رضی اللہ عنہ اور دوسرے غریب حضرات مہاجرین کا مذاق اڑاتے تھے اور کہتے تھے کہ اس قسم کے لوگوں کو محمد اپنے ساتھ ملاکر عرب کے سرداروں پر غالب آنے کے خواب دیکھتا ہے۔جس كا جواب رب تعالیٰ یہ دیتے ہیں كہ دنیا کا مال آخرت کی کامیابی کا کوئی معیار نہیں بلکہ اللہ تو کافروں کو چاہے تو زیادہ رزق بھی دے دیتا ہے۔ رہی کامیابی کی بات تو قیامت کے دن یہی ناتواں لوگ جنت میں بلند مقامات پر ہوں گے اور یہ دنیا پر فریفتہ ہونے والے کافر نیچے جہنم میں ہوں گے۔