سورة الكهف - آیت 43
وَلَمْ تَكُن لَّهُ فِئَةٌ يَنصُرُونَهُ مِن دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مُنتَصِرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اللہ کے سوا اس کا کوئی گروہ نہ تھا جو اس کی مدد کرتے اور نہ وہ (خود) بچنے والا تھا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اب اسے احساس ہوا کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا، اس کی نعمتوں سے فیض یاب ہو کر اس کے احکام کا انکار کرنا اور اس کے مقابلے میں سرکشی کرنا کسی طرح بھی انسان کے لیے زیبا نہیں۔ جس جتھے پر اس کو ناز تھا وہ بھی کام نہیں آیا، نہ وہ خود ہی اللہ کے عذاب سے بچنے کا کوئی انتظام کر سکا۔