سورة الكهف - آیت 38

لَّٰكِنَّا هُوَ اللَّهُ رَبِّي وَلَا أُشْرِكُ بِرَبِّي أَحَدًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

لیکن میں، تو وہ اللہ ہی میرا رب ہے اور میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی میں توا سی پروردگار کو اپنا مالک، آقا اور فرمانروا سمجھتا ہوں، وہی میرے اور تمھارے سب کے نفع و نقصان کا مالک ہے۔ اس کی مشیئت کے بغیر نہ میری اپنی تدبیریں کچھ کام آسکتی ہیں اور نہ کوئی دوسرا میری مدد یا حمایت ہی کرسکتا ہے۔