سورة الكهف - آیت 1
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَنزَلَ عَلَىٰ عَبْدِهِ الْكِتَابَ وَلَمْ يَجْعَل لَّهُ عِوَجًا ۜ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے اپنے بندے پر کتاب نازل کی اور اس میں کوئی کجی نہ رکھی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اللہ تعالیٰ کے مستحق حمد وثنا ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس نے ایسی کتاب نازل فرمائی ہے جو اپنے مطلب صاف صاف بیان کرتی ہے۔ اس کے مطالب میں کوئی پیچ و خم ہے اور نہ اس کے انداز بیاں میں کوئی پیچیدگی یا اُلجھاؤ ہے۔