سورة الإسراء - آیت 9

إِنَّ هَٰذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلاشبہ یہ قرآن اس (راستے) کی ہدایت دیتا ہے جو سب سے سیدھا ہے اور ان ایمان والوں کو جو نیک اعمال کرتے ہیں، بشارت دیتا ہے کہ بے شک ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

بہترین راہنما قرآن کریم ہے: اللہ تبارک و تعالیٰ اپنی پاک کتاب کی تعریف میں فرماتا ہے کہ یہ قرآن بہترین راہ کی طرف رہنمائی کرتا ہے ایمان والے جو فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کریں گے انھیں یہ بشارتیں سناتا ہے۔ اور ان کے اللہ کے پاس بہت بڑا اجر ہے۔ انھیں بے شمار ثواب ملے گا۔