سورة النحل - آیت 107
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمُ اسْتَحَبُّوا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا عَلَى الْآخِرَةِ وَأَنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ اس لیے کہ بے شک انھوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں محبوب رکھا اور اس لیے کہ بے شک اللہ کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مہر کن لوگوں کے دلوں پر لگتی ہے۔ یہ ایسے لوگ جنھوں نے اسلام کو حق سمجھ کر قبول کر تو لیا لیکن مصائب پیش آنے سے گھبرا کر اپنی سابقہ کفر کی آرام طلب زندگی کو ترجیح دینے لگیں اور کسی قسم کا دنیوی نقصان بھی برداشت کرنے پر آمادہ نہ ہوں۔ یہ دنیا طلبی اور خواہش پرستی کے نشہ میں ایسے مست ہو چکے ہیں کہ ان کے ہوش میں آنے کی کوئی اُمید نہیں اور عقل و فکر کی جو قوتیں عطا کی گئی تھیں ان سب کو انھوں نے بے کار بنا دیا۔