إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
بے شک حقیقت یہ ہے کہ اس کا ان لوگوں پر کوئی غلبہ نہیں جو ایمان لائے اور صرف اپنے رب پر بھروسا رکھتے ہیں۔
شیطان کاداؤکیسے لوگوں پر چلتا ہے: شیطان کے پاس نہ توکوئی ایسی طاقت ہے کہ وہ اپنی بات بزورکسی سے منوالے،نہ کوئی عقلی یانقلی دلیل ہی ہے جس کی بناپروہ کسی کواپنی بات پرقائل کرسکے۔وہ صرف وسوسے ڈال سکتاہے،گمراہ کن خیالات پیداکرسکتاہے اورجولوگ ضعیف الاعتقاد ہوتے ہیں وہ فوراًاس کے دام میں پھنس جاتے ہیں۔اورشیطان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہوتی ہے کہ وہ انسان کوشرک کی راہوں پر ڈال دے اس طرح ابن آدم سے انتقام لے سکے۔رہے وہ لوگ جوصرف اللہ پرتوکل کرنے والے اور عقیدہ میں مضبوط ہوتے ہیں توایسے لوگوں پرشیطان کاکوئی داؤکارگر نہیں ہوتا۔اورایسے لوگ قرآن سے یقیناً ہدایت ہی حاصل کرتے ہیں۔