سورة النحل - آیت 85

وَإِذَا رَأَى الَّذِينَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جب وہ لوگ جنھوں نے ظلم کیا، عذاب کو دیکھ لیں گے تو نہ وہ ان سے ہلکا کیا جائے گا اور نہ انھیں مہلت دی جائے گی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

عذاب میں تخفیف سے مراددرمیان میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا، عذاب اور بلا توقف مسلسل عذاب ہوگا۔اورنہ ڈھیل ہی دیے جائیں گے یعنی ان کوفوراً لگاموں سے پکڑکرزنجیروں میں جکڑکرجہنم میں پھینک دیاجائے گایاتوبہ کاموقع نہیں دیاجائے گا،کیونکہ آخرت عمل کی جگہ نہیں‘جزاکامقام ہے۔ مسلم کتاب الجنتہ میں مروی ہے کہ انہیں کوئی مہلت نہ ملے گی اچانک پکڑلیے جائیں گے جہنم آموجودہوگی جو ستر ہزار لگاموں والی ہوگی جس کی ایک لگام پر ستر سترہزار فرشتے مقرر ہوں گے۔ (مسلم: ۲۸۴۲)