سورة النحل - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تعار ف: مرکزی مضمون (۱) شرک باطل ہے اور توحید ہی حق ہے۔ (۲)۔باطل پر اصرار اور حق کے مقابلے میں استکبار کے برے نتائج سے ڈرایا گیاہے۔ (۳)۔ منکرین کے اعتراضات، شکوک، جھوٹوں اور حیلوں کا ایک ایک کرکے جواب دیاگیاہے۔ (۴)۔ ان اخلاقی اور عملی تغیرات کو دل نشین انداز میں بیان کیاجاتاہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین انسانی زندگی میں لانا چاہتاہے ۔ اور اس کے کچھ تقاضے ہیں جو عقائد، اخلاق اور عملی زندگی میں نمود ار ہونے چاہئیں ۔ محض خالی رب مان لیناہی نہیں ہے۔ (تفہیم القرآن ) (۵)۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے ساتھیوں کی ڈھارس بندھائی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کفار کی جفاکاریوں کے مقابلے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رویہ کیاہوناچاہیے۔