سورة الحجر - آیت 6

وَقَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور انھوں نے کہا اے وہ شخص جس پر یہ نصیحت نازل کی گئی ہے! بے شک تو تو دیوانہ ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ کافروں کے کفر وعناد کابیان ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیوانہ کہتے ہیں اور بطور ہنسی مذاق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہتے ہیں کہ اگر تم کہتے ہو کہ تجھ پر اللہ کاکلام قرآن اُتر رہاہے تو ہم دیکھتے ہیں کہ توسراسر دیوانہ ہے اور اپنی تابعداری کی طرف ہمیں بلا رہاہے اور ہم سے کہہ رہاہے کہ ہم اپنے باپ داداؤں کا دین چھوڑ دیں ۔ اگر تو سچاہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لاتا جو تیری سچائی ہم پر بیان کریں یا ہمیں ہلاک کردیں۔