سورة ابراھیم - آیت 20
وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یہ اللہ پر ہرگز کچھ مشکل نہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
بے شک وہی بڑا خالق اور بڑا عالم ہے ۔ وہ اللہ پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور جس کی طرف تمہارا سب کالوٹناہے۔ اس کے قبضے میں ہے اگر چاہے تو تم سب کو فنا کردے اور تمھاری جگہ نئی مخلوق آباد کردے ۔ اگر تم منہ موڑ لو گے تو وہ تمہارے بدلے اور قوم لے آئے گا جو تمہاری طرح کی نہ ہوگی اور اللہ اس پر قادر ہے۔