سورة ابراھیم - آیت 16
مِّن وَرَائِهِ جَهَنَّمُ وَيُسْقَىٰ مِن مَّاءٍ صَدِيدٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس کے پیچھے جہنم ہے اور اسے اس پانی سے پلایا جائے گا جو پیپ ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
مَآئٍ صَدِیْدٍ: سے مراد خون اور پیپ ہے جو جہنمیوں کے گوشت اور ان کی کھالوں سے بہا ہوگا۔ یہ اتنا گرم اور کھولتاہوا ہوگاکہ ان کے منہ کے قریب پہنچتے ہی ان کے چہرے کی کھال جھلس کر گر پڑے گی اور اس کاایک گھونٹ پیتے ہی ان کے پیٹ کی آنتیں پاخانے کے راستے باہر نکل پڑیں گی ۔ (احمد: ۵/ ۲۶۵، ترمذی: ۲۵۸۳)