سورة ھود - آیت 104
وَمَا نُؤَخِّرُهُ إِلَّا لِأَجَلٍ مَّعْدُودٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم اسے مؤخر نہیں کر رہے، مگر ایک گنے ہوئے وقت کے لیے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قیامت میں تاخیر کی وجہ صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے ایک وقت معین کیا ہوا ہے۔ جب وہ مقررہ وقت آجائے گا تو ایک لمحہ کی تاخیر نہیں ہوگی۔ قیامت کی بہت سی نشانیاں حدیث میں مذکور ہیں قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔ حدیث میں ہے کہ قیامت اس وقت قائم ہوگی جب برائی اتنی عام ہو جائے گی کہ تمام نیک لوگ دنیا سے اٹھ جائیں گے اور یا اُٹھا لیے جائیں گے۔