سورة ھود - آیت 9
وَلَئِنْ أَذَقْنَا الْإِنسَانَ مِنَّا رَحْمَةً ثُمَّ نَزَعْنَاهَا مِنْهُ إِنَّهُ لَيَئُوسٌ كَفُورٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یقیناً اگر ہم انسان کو اپنی طرف سے کوئی رحمت چکھائیں، پھر اسے اس سے چھین لیں تو بے شک وہ یقیناً نہایت ناامید، بے حد ناشکرا ہوتا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
عام طور پر انسانوں میں برائیاں پائی جاتی ہیں کہ راحت کے بعد اگر سختی آجاتی ہے تو نااُمید ہو جاتے ہیں مایوس ہو جاتے ہیں۔ اللہ سے بدگمانی کرکے آئندہ کے لیے بھلائی کو بھول جاتے ہیں گویا نہ اس سے پہلے کوئی راحت ملی نہ اس کے بعد آرام کی توقع ہے۔