سورة ھود - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تعارف: اس سورت میں بھی ان قوموں کا تذکرہ ہے جو آیات الٰہی اور پیغمبروں کی تکذیب کرکے عذاب الٰہی کا نشانہ بنیں اور تاریخ کے صفحات سے یا تو صرف غلط کی طرح مٹ گئی یا اوراق تاریخ پر عبرت کا نمونہ بنی موجود ہیں اسی لیے حدیث میں آتا ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ کیا بات ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بوڑھے سے نظر آتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مجھے سورہ ہود، واقعہ، عم یتسالون، اور اذا الشمس کورت وغیرہ نے بوڑھا کر دیا۔ (ترمذی: ۳۲۹۷)