سورة التوبہ - آیت 76
فَلَمَّا آتَاهُم مِّن فَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَتَوَلَّوا وَّهُم مُّعْرِضُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر جب اس نے انھیں اپنے فضل میں سے کچھ عطا فرمایا تو انھوں نے اس میں بخل کیا اور منہ موڑ گئے، اس حال میں کہ وہ بے رخی کرنے والے تھے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
منافق جب مالدار ہوتا ہے تو بخیل ہوتا ہے جس کی وجہ سے اللہ نے اس کے دل میں ہمیشہ کے لیے نفاق ڈال دیا ہے۔