سورة التوبہ - آیت 11
فَإِن تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ ۗ وَنُفَصِّلُ الْآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس اگر وہ توبہ کرلیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں تو دین میں تمھارے بھائی ہیں، اور ہم ان لوگوں کے لیے آیات کھول کر بیان کرتے ہیں جو جانتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اگر مشرک توبہ کرلیں، نماز، زکوٰۃ ادا کریں تو پھر یہ تمہارے دینی بھائی ہیں۔ ان کے جان و مال محفوظ ہوجائیں گے اور وہ تمام حقوق حاصل ہوجائیں گے جو دوسرے مسلمانوں کو حاصل ہیں۔