سورة الانفال - آیت 62

وَإِن يُرِيدُوا أَن يَخْدَعُوكَ فَإِنَّ حَسْبَكَ اللَّهُ ۚ هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اگر وہ ارادہ کریں کہ تجھے دھوکا دیں تو بے شک تجھے اللہ ہی کافی ہے۔ وہی ہے جس نے تجھے اپنی مدد کے ساتھ اور مومنوں کے ساتھ قوت بخشی۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

غدار یہود قوم اور اللہ کی مدد: یعنی امن معاہدہ کرنے والے لوگ (یہود) پہلے بھی جب کبھی عہد شکنی اور غداری کے مرتکب ہوئے تو اللہ نے خود بھی آپ کی مدد فرمائی، اور اللہ ہی کے فضل سے انصار و مہاجرین سے آپ کی تائید فرمائی۔ آئندہ بھی اگر کوئی قوم غداری کی نیت سے آپ سے معاہدہ کرے گی، تو اللہ پھر اسی طرح آپ کی مدد فرمائے گا جیسے پہلے کر چکا ہے۔