سورة الانفال - آیت 3
الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ لوگ جو نماز قائم کرتے ہیں اور اس میں سے جو ہم نے انھیں دیا، خرچ کرتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
خلاصہ تفسیر: نماز کو اسکے پورے آداب و حقوق کے ساتھ ادا کرتے ہیں ۔اپنے اموال میں سے اللہ اور بندوں کے حقوق بھی ادا کرتے ہیں ۔ مثلاً حج و عمرہ اللہ کا حق ہے بندوں پر اور مال زکوۃ میں اللہ اوربندوں دونوں کا حق ہے اسی طرح نفلی صدقات، اقربا، فقراء اور مساکین کے لیے ہو تے ہیں ۔