سورة الاعراف - آیت 200
وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۚ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اگر کبھی شیطان کی طرف سے کوئی اکساہٹ تجھے ابھار ہی دے تو اللہ کی پناہ طلب کر، بے شک وہ سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ چو تھی ہدایت ہے کہ اگر کسی وقت اعتراض کرنے والوں اور اشتعال دلانے والوں کی کسی بات پر اشتعال آبھی جائے تو سمجھ لو کہ یہ شیطان کی اُکسا ہٹ ہے،کیونکہ شیطان تو چاہتا ہی یہ ہے کہ دعوت حق کے راستے میں مختلف طریقوں سے روکا وٹیں کھڑی کردے تو اسی وقت اللہ سے شیطان مردود سے پنا ہ مانگنی چاہیے اللہ چو نکہ سمیع و علیم ہے وہ آپ کے دل سے ایسے خیا لات کو دور کردے گا۔