أَيُشْرِكُونَ مَا لَا يَخْلُقُ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ
کیا وہ انھیں شریک بناتے ہیں جو کوئی چیز پیدا نہیں کرتے اور وہ خود پیدا کیے جاتے ہیں۔
مخلوق الہٰ نہیں ہو سکتی، الو ہیت کا معیار پیش کیا گیا ہے،کہ جو لوگ اللہ کے سوا دوسروں کو پو جتے ہیں وہ سب اللہ ہی کے بنا ئے ہوئے ہیں، وہی ان کا پالنے والا ہے، اس معیارکے مطابق اللہ کے سوا سب الہ باطل قرار پاتے ہیں، خواہ وہ فرشتے ہو ں یا انبیا ء ہوں، یا شجر و حجر ہوں یا اولیاء و بزرگ ہوں خواہ وہ زندہ ہوں یا فوت شدہ، کیونکہ ان میں سے ہر چیز اللہ کی مخلوق ہے،اور جو مخلوق ہے وہ فانی بھی ہوگی،اور جو فانی ہے وہ الہ نہیں ہو سکتا۔ محتاج الہ نہیں ہو سکتا، یعنی ایک تو اللہ کی جاندار مخلوق کو تم الہ بناتے ہو، جیسے فرشتے، انبیاء، اولیاو بزرگ، جنھیں تم حا جت روا اور مشکل کُشا تصور کرتے ہو جو سب اللہ کے محتاج ہیں یہ الہ نہیں ہو سکتے تو پھر جو پتھر کے بت بنا کر تم انھیں خدائی کا درجہ دیتے ہو وہ کیسے الٰہ ہو سکتے ہیں وہ تو اپنے منہ سے مکھی بھی نہیں اُڑا سکتے، وہ تمہاری کیا مدد اور کیا راہنما ئی کریں گے۔