سورة الاعراف - آیت 151
قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِأَخِي وَأَدْخِلْنَا فِي رَحْمَتِكَ ۖ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس نے کہا اے میرے رب! مجھے اور میرے بھائی کو بخش دے اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کرلے اور تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بھائی کے لیے دُعا مغفرت : حضرت ہارون علیہ السلام کے حلیمانہ جواب سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طبیعت کچھ اعتدال پر آئی تو سمجھے کہ انھوں نے اپنے بھا ئی پر زیادتی کی ہے، لہذا فوراَ اپنے پروردگار کی طرف رجوع کیا اور دُعا کی کہ مجھے بھی بخش دے اور میرے بھا ئی سے بھی اگر ان لوگوں کو شرک سے باز رکھنے میں کچھ کوتاہی واقعہ ہوئی ہے تو اسے بھی معاف فرمادے اور ہمیں اپنی رحمت سے ڈھانپ لے۔