سورة الاعراف - آیت 41

لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

ان کے لیے جہنم ہی کا بچھونا اور ان کے اوپر کے لحاف ہوں گے اور ہم ظالموں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آگ کا فرش ہوگا۔ ہر طرف سے آگ میں گھرے ہونگے۔ ان کے لیے ان کے اوپر بھی آگ ہوگی۔ ظالم لوگ، تکذیب اور جرم میں سب سے آگے رہے اس لیے یہی انکا صلہ ہوگا۔ جہنم کا احاطہ چار دیواروں پر مشتمل ہے۔ جن کا فاصلہ چالیس برس تک کا ہے۔