سورة النصر - آیت 1

إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ مدنی ہے اور نزول کے اعتبار سے قرآن مجید کی آخری سورۃ ہے اس سورۃ کے نزول سے تین ماہ بعد آپ فوت ہوگئے ہیں حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ کہ اس سورۃ میں نبی کو تعلیم دی گئی کہ جب عرب کے لوگ اسلام میں داخل ہوجائیں تو (آپ سمجھ لیں کہ) آپ کا کام مکمل ہوگیا۔ اس کے بعد آپ کو حکم دیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کی حمدوتسبیح میں مشغول ہوجائیں اور اس انقلاب میں اگر کوئی کوتاہی یابھول چوک ہوگئی تو اس کے لیے اللہ سے استغفار کریں۔ حضرت ابن عباس کا بیان ہے کہ اس کے بعد آپ نہایت محنت اور ریاضت میں مشغول رہتے۔