سورة الكافرون - آیت 1
قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہہ دے اے کافرو!
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مکی سورتوں میں سے ہے دعوت اسلام سے گوقریش نے مخالفت کا طوفان کھڑا کررکھا تھا مگر قریش اس بات سے مایوس نہ تھے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کسی طور مصالحت پرآمادہ کرلیں گے اس لیے وقتا فوقتا آپ کے پاس مصالحت کی تجویزیں لے کرآتے۔ من جملہ ان کے انہوں نے یہ تجویز پیش کی ایک سال آپ ہمارے معبودوں کی عبادت کریں اور ایک سال ہم آپ کے معبود کی عبادت کریں گے اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی۔ اس سورۃ نے یہ اصول دیا کہ جس رواداری سے مذہب کے اساسی عقیدہ پر زد پڑتی ہو ایسی رواداری کی گنجائش نہیں ہے۔