سورة الماعون - آیت 1

أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جو جزا کو جھٹلاتا ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) سورۃ الماعون بھی مکی مدنی سورت ہے۔ اس سورۃ میں ریاکاری کی عبادت اور معمولی استعمال کی چیزوں کو روک رکھنے کو تکذیب بالدین قرار دیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سورۃ مدنی ہے کیونکہ اس قسم کی منافقت مدینہ میں پائی جاتی تھی۔