سورة العلق - آیت 1

اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اپنے رب کے نام سے پڑھ جس نے پیدا کیا۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورت مکی ہے۔ اس کی پہلی پانچ آیتیں بالاتفاق پہلی وحی شمار ہوتی ہیں جیسا کہ صحیحین میں حضرت عائشہ (رض) کی روایت سے ثابت ہوتا ہے۔ اس سورۃ کا دوسرا حصہ اس وقت نازل ہوا جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حرم میں نماز پڑھنی شروع کی اور ابوجہل نے ڈرا دھمکا کرآپ کو روکنے کی کوشش کی۔ سورۃ کے آخر میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تسلی دی ہے کہ بلاخوف وخطر نماز پڑھتے رہیے اور ان دھمکیوں کی پروا مت کیجئے۔