سورة البلد - آیت 4

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

بلاشبہ یقیناً ہم نے انسان کو بڑی مشقت میں پیدا کیا ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) ان چیزوں کی قسم اٹھا کر بتایا کہ انسان یہاں دنیا میں مزے کرنے اور چین کی بنسری بجانے کے لیے پیدا نہیں کیا گیا یہ دنیا محنت ومشقت اور سختیاں جھیلنے کی جگہ ہے اور کوئی انسان بھی اس حالت میں گزرے بغیر نہیں رہ سکتا۔