سورة النبأ - آیت 13
وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ہم نے ایک بہت روشن گرم چراغ بنایا۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤) سراجا وھاجا، سے مراد سورج ہے اور ان آیات میں بہت سے آثار وشواہد ذکر کرکے منکرین قیامت کو بتایا گیا کہ اگر تم اس سارے نظام پر گہرائی سے غورو کرو تو معلوم ہوگا کہ یہ سارا نظام زبردست قوت کے بغیر وجود میں نہیں آسکتا اور نہ اس باقاعدگی کے ساتھ جاری رہ سکتا ہے اور مذکورہ آثار وشواہد ایسے ہیں کہ ان میں سے ہر چیز خاص مقصد کے تحت کام کررہی ہے تو پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ انسان جیسی باتمیز وبااختیار مخلوق کو یونہی بے مقصد چھوڑ دیا جائے اور اچھے برے اعمال پر کوئی مواخذہ نہ کیا جائے؟