سورة الإنسان - آیت 1
هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنسَانِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُن شَيْئًا مَّذْكُورًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا انسان پر زمانے میں سے کوئی ایسا وقت گزرا ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز نہیں تھا جس کا (کہیں) ذکر ہوا ہو؟
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ (١) جمہور کے نزدیک یہ سورۃ مکی ہے اور اس کے انداز وبیان سے ان کی تائید ہوتی ہے بعض نے اسے مدنی قرار دیا ہے مگر صحیح یہ ہے کہ سورۃ مکی ہے اور جس روایت کی بنا پر اسے مدنی قرار دیا گیا ہے وہ روایت صحیح نہیں ہے۔ (٢) دنیا میں انسانکوچاہیے کہ اپنی حقیقت پر غور کرے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کاشکربجالائے یہاں پر، ھل، بمعنی، قد، ہے، دھر، یعنی لامتناہی زمانے کے اندر ایک طویل مدت ایسی گزرچکی ہے جس سرے سے نوع انسانی موجود نہ تھی پھر اس نوع کا آغاز ہوا۔