سورة المزمل - آیت 1
يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اے کپڑے میں لپٹنے والے!
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ (١) سورۃ مزمل کاموضوع تنزیل یہ تھا کہ تبلیغ حق کی مشکلات ومقامات کی نسب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آگاہی بخشی اور بتلا دیا جائے کہ حق کا ظہور ہمیشہ ابتدا میں مظلومی دبے سروسامانی کے ساتھ ہوتا ہے پر آخر میں فتح مندی چمکتی ہے چنانچہ آیات آئندہ میں راہ حق کی مشکلات وتکالیف پر اور اس انکار وسرکشی پر جو باطل پرستوں میں نظر آتی ہے آپ کو تسکین وتسلی دی ہے اور فرمایا ہے کہ ان حالات کو دیکھ کر اپنے اندر مایوسی نہ لاؤ یہ حق کی ابتداء ہے مگر تھورے سے صبر وانتظار کے بعد اس کی انتہابھی آنے والی ہے۔