سورة الحاقة - آیت 17
وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور فرشتے اس کے کناروں پر ہوں گے اور تیرے رب کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہوں گے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٣) اللہ تعالیٰ مستوی علی العرش ہے یہ کلمہ برحق ہے مگر اس کی کیفیت ہم نہیں جان سکتے اسی بنا پر سلف صالحین نے فرمایا، نومن بہ ولانعلم کیف، معناہ معلوم والکیف مجہول۔ آیت ١٧ میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔