سورة القلم - آیت 43
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا يُدْعَوْنَ إِلَى السُّجُودِ وَهُمْ سَالِمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان کی نگاہیں نیچی ہوں گی، ذلت انھیں گھیرے ہوئے ہوگی، حالانکہ انھیں سجدے کی طرف بلایا جاتا تھا، جب کہ وہ صحیح سالم تھے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٣) آیت ٤٢، ٤٣، میں اس حقیقت کو ظاہر فرمایا کہ قیامت کے دن جب پنڈلی کھلی گی اور سب لوگ سجدے کے لیے بلائے جائیں گے تو اس آیت کی یہ تفسیر حدیث سے ثابت ہے جوصحیحین اور دوسری کتابوں میں متعدد اسانید سے آئی ہے (شوکانی) بعض مفسرین نے کہا ہے کہ، کشف ساق، شدت سے کنایہ قرار دیا ہے یعنی قیامت کا دن بہت سخت ہوگا۔