سورة القلم - آیت 35
أَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو کیا ہم فرماں برداروں کو جرم کرنے والوں کی طرح کردیں گے؟
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٢) مکہ کے سردار کہتے تھے کہ ہم دنیا میں جونعمتیں مل رہیں وہ ہماری اللہ کے ہاں مقبول ہونے کی علامت ہے لہذا اگر کوئی آخرت ہے تو وہاں بھی ان نعمتوں سے سرفراز کیا جائے گا اس کے جواب میں آیت ٣٥ سے فرمایا کہ یہ بات عقل سے بعید ہے کہ اللہ تعالیٰ فرمانبرداربندوں اور مجرموں میں فرق نہ کرے، خالق کائنات کے ہاں اندھیر نہیں ہے۔