سورة المنافقون - آیت 6
سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَسْتَغْفَرْتَ لَهُمْ أَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَهُمْ لَن يَغْفِرَ اللَّهُ لَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان پر برابر ہے کہ تو ان کے لیے بخشش کی دعا کرے، یا ان کے لیے بخشش کی دعا نہ کرے، اللہ انھیں ہرگز معاف نہیں کرے گا، بے شک اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٣) آیت ٦ میں بتلایا کہ انکے حق میں دعائے مغفرت بھی مفید نہیں ہوسکتی عام آدمی تو کیا خود اللہ کے رسول ان کے حق میں دعائے مغفرت کریں تو بھی انہیں معاف نہیں کیا جاسکتا۔