سورة الطور - آیت 1
َالطُّورِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
قسم ہے طور کی!
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر (١) یہ سورۃ مکی ہے اور اس میں بھی آخرت پر شہادت کے آثار پیش کیے گئے ہیں علاوہ ازیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نبوت پر اعتراض کرنے والے لوگوں کے رویہ پر تنقید کی ہے اور نبی کو ہدایت فرمائی ہے کہ ان معاندین کے الزامات اور اعتراضات کی پروا کیے بغیر دعوت تذکیر کا کام مسلسل جاری رکھیں اور ان کا صبر وتحمل سے مقابلہ کریں۔