سورة ق - آیت 15
أَفَعَيِينَا بِالْخَلْقِ الْأَوَّلِ ۚ بَلْ هُمْ فِي لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِيدٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو کیا ہم پہلی دفعہ پیدا کرنے کے ساتھ تھک کر رہ گئے ہیں؟ بلکہ وہ ایک نئے پیدا کیے جانے کے متعلق شک میں مبتلاہیں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٥)۔ آیت ١٥ میں آخرت کے ثبوت پر عقلی استدلال کیا ہے۔