سورة ق - آیت 14
وَأَصْحَابُ الْأَيْكَةِ وَقَوْمُ تُبَّعٍ ۚ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيدِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور درختوں کے جھنڈ والوں نے اور تبع کی قوم نے، ان سب نے رسولوں کو جھٹلایا تو میرے عذاب کا وعدہ ثابت ہوگیا۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤)۔ آیت ١٢ سے آخرت کے امکان پر تاریخی استدلال ہے عرب اور اس کے گرد وپیش کی قوموں کے تاریخی انجام کو بطور دلیل پیش کیا ہے کہ آخرت کا عقیدہ عین حقیقت کے مطابق ہے کیونکہ اس کے منکرین میں ایسا اخلاقی بگاڑ پیدا ہوا کہ وہ بالاآخر تباہ وبرباد ہوگئے۔