سورة الفتح - آیت 21

وَأُخْرَىٰ لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا قَدْ أَحَاطَ اللَّهُ بِهَا ۚ وَكَانَ اللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور کئی اور (غنیمتوں کا بھی)، جن پر تم قادر نہیں ہوئے۔ یقیناً اللہ نے ان کا احاطہ کر رکھا ہے اور اللہ ہمیشہ سے ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٦) آیت ١٩ میں جن بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے وہ آئندہ حاصل ہونے والی تھیں۔ اور غنائم خیبر چونکہ اس وقت حاصل ہوگئی تھیں اس لیے اسے فعجل لکم ھذہ، سے تعبیر فرمایا۔