سورة الشورى - آیت 12
لَهُ مَقَالِيدُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَاءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اسی کے پاس آسمانوں کی اور زمین کی کنجیاں ہیں، وہ رزق فراخ کردیتا ہے جس کے لیے چاہتا ہے اور تنگ کردیتا ہے، بے شک وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٦) آیت ٩ سے ١٢ تک جن حقائق کا ذکر ہے ان کے ضمن میں توحید وآخرت کے دلائل پیش کیے ہیں اور ہدایت سے اعراض کرنے والوں کو تنبیہ کی گئی ہے۔