سورة فصلت - آیت 33
وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بات کے اعتبار سے اس سے اچھا کون ہے جو اللہ کی طرف بلائے اور نیک عمل کرے اور کہے کہ بے شک میں فرماں برداروں میں سے ہوں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٧) گزشتہ آیات میں اہل ایمان کی ہمت بندھائی ہے اور انہیں ثابت قدم رہنے کی تلقین ہے اب یہاں آیت نمبر ٣٣ سے اہل ایمان کو اس طرف توجہ دلائی جارہی ہے کہ خود نیک عمل کرو اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دو اور مخالفین سے کہہ دو کہ ہم مسلمان ہی ہیں۔