سورة فصلت - آیت 18

وَنَجَّيْنَا الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ہم نے ان لوگوں کو بچا لیا جو ایمان لائے اور بچا کرتے تھے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٤) قوم ثمود کا مرکزی شہر الحجر تھا جواب مدائن صالح کے نام سے مشہور ہے اور وہاں اس قوم کے تباہ شدہ آثار اب بھی موجود ہیں یہ علاقہ شہر، العلا سے چند میل کے فاصلے پر واقع ہے حجاز سے جو قافلے شام جاتے ہیں وہ لازما اس سے گزر کرجاتے ہیں اور یہ اس ریلوے لائن کا ایک اسٹیشن بھی ہے جو مدینہ سے دمشق کو جاتی ہے۔ قوم ثمود عرب کے اس حصے میں آباد تھی جوحجاز اور شام کے درمیان وادی القری تک چلا گیا ہے اسی مقام کو دوسری جگہ الحجر سے بھی تعبیر کیا گیا ہے۔