سورة الصافات - آیت 98
فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
غرض انھوں نے اس کے ساتھ ایک چال چلنے کا ارادہ کیا تو ہم نے انھی کو سب سے نیچا کردیا۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(١٠) قرآن مجید کے مختلف مقامات پر غور کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو آگ میں پھینک دیا تھا مگر اللہ تعالیٰ نے انہیں معجزانہ طور پر بچالیا اس طرح مشرکین کو نیچا دکھا دیا۔