سورة الصافات - آیت 31
فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو ہم پر ہمارے رب کی بات ثابت ہوگئی۔ بے شک ہم یقیناً چکھنے والے ہیں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٦) قیامت کے دن پیروؤں اور پیشواؤں کا مباحثہ ہوگا کمزور اپنے پیشواؤں سے کہیں گے کہ تم نے ہمیں گمراہ کیا ان کے پیشوا جواب دیں گے تم ہم پر الزام رکھتے ہو، ہمارا تم پر کیا زور تھا تم نے خود ہی عقل وانصاف کی راہ چھوڑ دی تھی اور ہمارے بہکاوے میں آگئے تھے سوآج ہم سب کو اپنی اپنی غلط کاریوں کا مزہ چکھنا ہے۔