سورة فاطر - آیت 8
أَفَمَن زُيِّنَ لَهُ سُوءُ عَمَلِهِ فَرَآهُ حَسَنًا ۖ فَإِنَّ اللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ ۖ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْهِمْ حَسَرَاتٍ ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ بِمَا يَصْنَعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو کیا وہ شخص جس کے لیے اس کا برا عمل مزین کردیا گیا تو اس نے اسے اچھا سمجھا (اس شخص کی طرح ہے جو ایسا نہیں؟) پس بے شک اللہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے، سو تیری جان ان پر حسرتوں کی وجہ سے نہ جاتی رہے۔ بے شک اللہ اسے خوب جاننے والا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤) اوپر کی آیات میں عوام الناس کو خطاب تھا، اب آیت ٨ سے وہ لوگ مخاطب ہیں جونبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت میں پورازورصرف کررہے تھے۔