سورة سبأ - آیت 54

وَحِيلَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشْيَاعِهِم مِّن قَبْلُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا فِي شَكٍّ مُّرِيبٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ان کے درمیان اور ان چیزوں کے درمیان جن کی وہ خواہش کریں گے، رکاوٹ ڈال دی جائے گی، جیسا کہ اس سے پہلے ان جیسے لوگوں کے ساتھ کیا گیا۔ یقیناً وہ ایسے شک میں پڑے ہوئے تھے جو بے چین رکھنے والا تھا۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(١٣) آج جو لوگ کفر کررہے ہیں پیغمبروں کی تکذیب کررہے ہیں اور ان پر طرح طرح کے الزام لگارہے ہیں قیامت کے دن یہ لوگ اپنے ایمان کا اظہار کریں گے حالانکہ اب ایمان کیسا ؟ وہ موقع نکل گیا جب ایمان لاکر اپنے آپ کو بچاسکتے تھے یہ موقع دنیا میں حاصل تھا قیامت کے دن ان کی یہ آرزو پوری نہ ہوگی۔