سورة الأحزاب - آیت 8
لِّيَسْأَلَ الصَّادِقِينَ عَن صِدْقِهِمْ ۚ وَأَعَدَّ لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا أَلِيمًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تاکہ وہ سچوں سے ان کے سچ کے بارے میں سوال کرے اور اس نے کافروں کے لیے دردناک عذاب تیار کیا ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٤) آیت ٧ میں پانچ پیغمبروں کا ذکر ہے، یہ اولوالعزم پیغمبر کہلاتے ہیں اور یہ عہد وہی ہے جو سورۃ الشوری کی آیت ١٣ میں مذکور ہے کہ اقامت دین کے لیے سعی کرنا اور فرقہ بندیوں کو ختم کرکے متفقہ طور پر اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے تھام لینا لہذا اس آیت کو سمجھنے کے لیے سورۃ الشوری کی آیت کو سامنے رکھا جائے۔